مولانا فضل الرحمن کی شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں، مستقبل میں بھی (ن) لیگ سے اتحاد برقرار رکھیں گے، عمران خان کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، بین الاقوامی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں، مستقبل میں بھی (ن) لیگ سے اتحاد برقرار رکھیں گے، عمران خان کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتے، بین الاقوامی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی درخواست کی جس پر مولانا فضل الرحمن نے انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے ارکان شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی سیاست کے علمبردار ہیں، مشکل وقت میں اتحادیوں کو نہیں چھوڑ سکتے، مستقبل میں بھی اتحاد برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ کی آڑ میں سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے، اصل عزائم کچھ اور ہیں، بین الاقوامی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا ترقی پذیر اور مسلم ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تب چلے گا جب سب ایک پیج پر ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں سیاسی موقف اختیار کرنے پر دھمکیاں دیتے ہیں، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں، ہم کسی کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں۔

Leave a Reply