ملتان میں مون سون کی ہلکی بارش شروع ہوتے ہی واسا نے نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے شہر بھر میں ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا۔
مون سون کی بارش، واسا ہائی الرٹ، نکاسی آب کے لیے تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال

مزید خبریں
ملتان۔13 جولائی (اے پی پی):ن میں پیر کی شام مون سون کی ہلکی بارش شروع ہوتے ہی واسا نے نکاسی آب کے لیے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے شہر بھر میں ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر قائم مون سون ایمرجنسی کیمپس میں عملہ اور مشینری کو مکمل طور پر متحرک رکھا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلانے اور فری فال برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جبکہ ڈویژنل سطح پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ بجلی کی بندش کی صورت میں نکاسی آب کا عمل متاثر نہ ہو۔ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر عملہ اور مشینری ہر وقت فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران اور مکمل نکاسی آب تک تمام افسران اپنی فیلڈ موجودگی یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ترجمان واسا نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بروقت نکاسی آب کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








