سابق صدر سارک چیمبر صنعت و تجارت افتخار علی ملک نے مون سون کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے۔
مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے بچائو کے لیے بروقت احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں،افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور۔22جولائی (اے پی پی):سابق صدر سارک چیمبر صنعت و تجارت افتخار علی ملک نے مون سون کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر احتیاطی اقدامات پر زور دیا ہے۔
بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دریائوں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کے قریب رہنے والے افراد کے لیے بروقت وارننگ کا موثر نظام بنایا جائے، نکاسی آب کے نظام کو فعال بنایا جائے، حفاظتی پشتوں کو مضبوط کیا جائے اور حساس علاقوں میں امدادی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ موسمی انتباہات پر عمل کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مربوط حکمت عملی، عوامی آگاہی اور بروقت اقدامات سے جانی و مالی نقصانات کو نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔








