موٹروے پولیس کی چکری کے قریب بڑی کارروائی، 22 کروڑ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد، 11 ٹرک اور ڈرائیورز گرفتار

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ کارروائی چکری کے قریب خفیہ اطلاع پر بروقت عمل میں لائی گئی جہاں پشاور سے لاہور منتقل کیے جانے والے 11 ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران ٹرکوں سے 22 کروڑ روپے سے زائد کی غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے 11 ٹرکوں سمیت 11 ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے۔ برآمد شدہ سگریٹس، تمام ٹرک اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں