اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):مچھلی کی برآمدات سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 185.088 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اس دوران 87 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ مچھلی اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 87 ہزار 482 میٹرک ٹن رہا …
مچھلی کی برآمدات سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 185.088ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے،ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):مچھلی کی برآمدات سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 185.088 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اس دوران 87 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ مچھلی اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 87 ہزار 482 میٹرک ٹن رہا جس سے 185.088 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران 225.067 ملین ڈالر مالیت کی 89 ہزار 695 میٹرک ٹن مچھلی اوراس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح 13.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 4.12 فیصداضافہ سے 155.780 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 162.205 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔








