مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی

راولپنڈی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ پیر کو پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد جٹ کے علاوہ اعلیٰ سول …

راولپنڈی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے ہونے والے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ پیر کو پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد جٹ کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی جس کے بعد شہداءکے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Leave a Reply