میانمار کی ماہرِ زلزلہ پیما ڈاکٹر ڈاؤ ہلا ہلا آنگ نے آسیان پرائز 2026 جیت لیا

میانمار کی 79 سالہ ماہرِ ارضیات اور زلزلہ شناس ڈاکٹر ڈاؤ ہلا ہلا آنگ نے زلزلوں سے نمٹنے کی تیاری، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور آفات سے محفوظ معاشروں کی تشکیل کے لیے طویل خدمات کے اعتراف میں 2026 کا آسیان پرائز جیت لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ اطلاع سرکاری اخبار دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے پیر کودی۔انہیں سائنسی علم کو عملی اور عوامی سطح …

ینگون۔16نومبر (اے پی پی):میانمار کی 79 سالہ ماہرِ ارضیات اور زلزلہ شناس ڈاکٹر ڈاؤ ہلا ہلا آنگ نے زلزلوں سے نمٹنے کی تیاری، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور آفات سے محفوظ معاشروں کی تشکیل کے لیے طویل خدمات کے اعتراف میں 2026 کا آسیان پرائز جیت لیا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ اطلاع سرکاری اخبار دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار نے پیر کودی۔انہیں سائنسی علم کو عملی اور عوامی سطح پر اختیار کیے جانے والے اقدامات میں تبدیل کرنے کی کوششوں پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ان کی خدمات سے میانمار اور آسیان خطے میں زلزلوں سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے، مقامی سطح پر صلاحیتوں میں اضافے اور زیادہ محفوظ و مستحکم معاشروں کے فروغ میں مدد ملی ہے۔میانمار ارتھ کوئیک کمیٹی کی اعزازی سرپرست ڈاکٹر ڈاؤ ہلا ہلا آنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ کسی فرد کی خدمات کا حقیقی پیمانہ صرف اس کی ذاتی کامیابیاں نہیں بلکہ معاشرے میں اس کے پیدا کردہ مثبت اثرات بھی ہیں۔

ڈاؤ ہلا ہلا آنگ آسیان پرائز حاصل کرنے والی نویں شخصیت ہیں۔ یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، جو ان افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے علاقائی تعاون کے فروغ اور آسیان کمیونٹی کی تشکیل کے جذبے کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔