لندن ۔ 15 جون (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات عائد کردیئے ۔ ایمنسٹی کے مطابق میانمار کے شمال میں نسلی اقلیتوں کو تشدد، ماورائے عدالت قتل، اغوا اور اسی طرح کے دیگر مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ حکومتی دستوں اور ملک کے سب سے بڑے باغی کاچین گروپ …
میانمار کے سکیورٹی دستے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں، ایمنسٹی انٹر نیشنل

مزید خبریں
لندن ۔ 15 جون (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات عائد کردیئے ۔ ایمنسٹی کے مطابق میانمار کے شمال میں نسلی اقلیتوں کو تشدد، ماورائے عدالت قتل، اغوا اور اسی طرح کے دیگر مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ حکومتی دستوں اور ملک کے سب سے بڑے باغی کاچین گروپ کے مابین 6 برس قبل جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا، تاہم اس کے باوجود لڑائی اپنی شدت پر پہنچ چکی ہے۔ ایمنسٹی کے بقول کئی واقعات میں میانمار کے دستے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔








