گراچی۔5دسمبر (اے پی پی):مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی ) نے 40 ویں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈز (سی ای اے) کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں چار دہائیوں سے جاری بہترین انتظامی صلاحیتوں اور نظم و نسق کے فروغ کو سراہا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر محنت، انسانی وسائل و سماجی تحفظ سعید غنی نے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ جو …
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام 40 ویں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
گراچی۔5دسمبر (اے پی پی):مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم اے پی ) نے 40 ویں کارپوریٹ ایکسیلینس ایوارڈز (سی ای اے) کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں پاکستان کے کارپوریٹ شعبے میں چار دہائیوں سے جاری بہترین انتظامی صلاحیتوں اور نظم و نسق کے فروغ کو سراہا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر محنت، انسانی وسائل و سماجی تحفظ سعید غنی نے تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ جو اسلام آباد میں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں شریک تھے، کی نمائندگی کی اور صنعتی و مالیاتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر سینیٹر سرمد علی نے ایوارڈز کو ادارے کے سفر کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور مینجمنٹ ایکسیلینس کے فروغ کے لیے ایم اے پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں کامیابی کے لیے اداروں میں تکنیکی تیاری اور مضبوط حکمرانی ناگزیر ہیں۔انہوں نے کارپوریٹ کمیونٹی کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، علم کے تبادلے اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومت سندھ بالخصوص وزیراعلیٰ سندھ کا ایم اے پی کے مشن کے لیے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا اور سپانسرز اور ایویلیویشن پارٹنر (تشخیصی شراکت دار) فیمکو(FAMCO) ایسوسی ایٹس کے کردار کو بھی سراہا جنہوں نے ایوارڈز کے شفاف اور معتبر انعقاد کو یقینی بنایا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے ادارہ جاتی ترقی اور گورننس میں ایم اے پی کے کردار کو سراہا اوراس سال کے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منظم نظام اور بہترین پریکٹسز اپنانا اداروں کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر میں پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط گورننس کو فروغ دینے کے لیے ایم اے پی کے مشن کے لیے حکومت سندھ کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔2025ء کے لیے نمایاں ٹرافی حاصل کرنے والے اداروں میں مالیاتی زمرہ میں میزان بینک لمیٹڈ اور صنعتی زمرہ میں اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ شامل تھے۔مالیاتی شعبے میں کامیاب اداروں میں او ایل پی مضاربہ ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (کمرشل بینکس)، ای ایف یو جنرل انشورنس (نان لائف انشورنس) اور جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (لائف انشورنس) شامل تھے۔
صنعتی شعبے میں کامیاب اداروں میں فیروز 1888 ملز لمیٹڈ (ٹیکسٹائل کمپوزٹ)، العباس شوگر ملز لمیٹڈ (شوگر اینڈ الائیڈ انڈسٹریز)، لکی سیمنٹ لمیٹڈ (سیمنٹ)، حب پاور کمپنی لمیٹڈ (توانائی کی پیداوار و ترسیل)، پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ)، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن)، انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ (انجینئرنگ)، پاکستان کیبلز لمیٹڈ (کیبل و الیکٹریکل اشیاء)،
انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آٹوموبائل اسمبلر)، اٹلس بیٹری لمیٹڈ (آٹو موبائل پارٹس و اسیسریز)، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (فرٹیلائزر)، ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ (فارماسیوٹیکلز)، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (کیمیکل)، سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (پیپر و بورڈ)، کولگیٹ پامولیو (پاکستان) لمیٹڈ (غذا و ذاتی نگہداشت)، پاکستان ٹوبیکو لمیٹڈ (تمباکو)، امیج پاکستان لمیٹڈ (سنتھٹک اینڈ ریون)، شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس لمیٹڈ (گلاس و سرامکس)، جاودان کارپوریشن لمیٹڈ (پراپرٹی) اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لمیٹڈ شامل تھے۔
اس کے علاوہ رنر اپ کمپنیوں کو بھی رنر اپ ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر ایم اے پی نے حکومت سندھ، سپانسرز، شراکت دار اداروں اور ایویلیویشن پارٹنر (تشخیصی شراکت دار) فیمکو ایسوسی ایٹس کا شکریہ ادا کیا اور ملک بھر میں صلاحیت سازی، جدت کے فروغ اور کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ معیار کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔







