مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں رواں مالی سال 4فیصدکی کمی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.698ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 1.768ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبرمیں مینوفیکچرنگ …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.698ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 1.768ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

نومبرمیں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو318ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال نومبرکے 329ملین ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدکم ہے،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7فیصدکی کمی ہوئی ہے،اکتوبرمیں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 343ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جونومبرمیں کم ہوکر318ملین ڈالرہوگیا۔