اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے منگل کو جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ یہ جے آئی ٹی پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی۔ حسین نواز منگل کو جے آئی ٹی ہیڈ کوارٹرز، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں صبح 9 بجے …
میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میرے، میرے والد یا ہمارے کسی بہن بھائی کے خلاف کوئی چیز غلط ثابت نہیں ہوگی، حسین نواز کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد نے منگل کو جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ یہ جے آئی ٹی پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی۔ حسین نواز منگل کو جے آئی ٹی ہیڈ کوارٹرز، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں صبح 9 بجے کے قریب پہنچے جہاں ان کی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشمول وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر، ایم این اے مائزہ حمید، دانیال عزیز، حنیف عباسی اور اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز بھی جے آئی ٹی ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔ وزیراعظم کے صاحبزادے کی یہ جے آئی ٹی ہیڈ کوارٹرز میں دوسری پیشی تھی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ انہوں نے جے آئی ٹی ارکان کے تمام سوالوں کے جوابات دیئے اور تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میرے، میرے والد یا ہمارے کسی بہن بھائی کے خلاف کوئی چیز غلط ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے مستقبل میں کوئی تحفظات ہوئے تو میں عدالت سے اپیل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر جے آئی ٹی نے مجھے بلایا تو میں آئندہ بھی پیش ہوں گا۔








