اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی ایک دوست اور کوہ پیماوینیسا اوبریننے اتوار کو پاکستانی سفارتحانے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔ واشنگٹن ڈی سی سے موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اوبرین پہلی برطانوی امریکی خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بڑی پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اوبرین نے کہا …
میں پاکستان کی پرستارہوں، پاکستان قدیم تہذیب اور مہمان نواز لوگوں کا ملک ہے،کوہ پیماوینیسا اوبرین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کی ایک دوست اور کوہ پیماوینیسا اوبریننے اتوار کو پاکستانی سفارتحانے کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔ واشنگٹن ڈی سی سے موصول ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اوبرین پہلی برطانوی امریکی خاتون ہیں جنہوں نے پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بڑی پہاڑی چوٹی کے ٹو سر کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اوبرین نے کہا کہ وہ "پاکستان کی ایک پرستار” رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیب اور مہمان نواز لوگوں کا ملک ہے۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں شاندار پہاڑوں کے علاوہ خوبصورت ثقافت ہے۔سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لئے گرم جذبات کا اظہار کرنے پر اوبرین کی تعریف کی. سفیر نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے دوستانہ جذبات کو سراہا۔








