اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ نئی قانون سازی کی بجائے موجودہ قوانین پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے،حکومت حزب اختلاف کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں۔ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حزب اختلاف کی قیادت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کرایا تاہم بدعنوانی میں ملوث عناصر …
نئی قانون سازی کی بجائے موجودہ قوانین پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے،حکومت حزب اختلاف کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ نئی قانون سازی کی بجائے موجودہ قوانین پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کی ضرورت ہے،حکومت حزب اختلاف کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں۔ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حزب اختلاف کی قیادت کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کرایا تاہم بدعنوانی میں ملوث عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ علی محمد خان نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں کیونکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا حزب اختلاف کا آئینی حق ہے لیکن لوگ ان کی حمایت نہیںکریں گے کیونکہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اپنے اپنے ادوار حکومت میں بدعنوانی میں ملوث رہی۔








