نئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کے ذریعے زراعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے،پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائلز پرویز ملک نے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے زرعی تجارت اور زرعی کاروبار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کے ذریعے زراعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ ایف اے او اور یونیڈو کے زیر اہتمام عالمی تجارتی تنظیم کے فورم کی تقریب سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائلز پرویز ملک نے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے زرعی تجارت اور زرعی کاروبار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز تک رسائی کے ذریعے زراعت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔ ایف اے او اور یونیڈو کے زیر اہتمام عالمی تجارتی تنظیم کے فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دیہی معیشت کو ترقی دینا بہت اہم ہے ، عالمی و علاقائی اقدار روابط کے ذریعے کسانوں اور زرعی برآمد کنندگان کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی اور فوڈ سیکیورٹی کو ترقی پذیر ممالک میں زرعی پیداوار کے لئے بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے ان سے نمٹنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے اپنے جنیوا کے دورے میں فرینڈز آف ای کامرس سے ایک گول میز اجلاس میں شرکت کی جو پاکستان اور کوسٹا ریکا کی قیادت میں ترقی پذیر ممالک کا ایک گروپ ہے جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے رابطہ اور بنیادی ڈھانچے کے معاملات، ممکنہ نتائج اور ڈبلیوٹی او کی ایم سی الیون وزارتی کانفرنس جو دسمبر میں منعقد ہو گی ،زیر بحث آئے ۔وفاقی وزیر نے اپنے وفد کے بشمول چئیرمین نیشنل اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارت سراج خان ،سینیٹر سعود مجید اور سینیٹر سید طاہر مشہدی بھی کے ہمراہ یورپی یونین کے پارلیمنٹرین وفد کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ باہمی تجارتی تعلقات خصوصاً بنیادی جی ایس پی پلس پر تبادلہ خیال کیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ باہمی تجارت کے نتیجے میں جی ایس پی پلس کو مفید قرار دیا اور اس سلسلہ میں یورپی یونین کی کوششوں کو سراہا۔

Leave a Reply