اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوگا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں …
نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) ہوگا۔ اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی ریٹرنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مسلم لیگ(ن) نے نئے قائد ایوان کے لئے سینئیر (ن) لیگی راہنماءشاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نامزد کیا ہے۔








