نائب امریکی وزیرِ خارجہ اتوارسےپاکستان و بھارت کا دورہ کریں گی

واشنگٹن ۔ 28 جولائی (اے پی پی) امریکا کی عبوری نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز اتوارسے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کہا ہے کہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو 30 جولائی سے 8اگست تک جاری رہے گا۔بیان کے مطابق ایلس ویلز …

واشنگٹن ۔ 28 جولائی (اے پی پی) امریکا کی عبوری نائب وزیرِ خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز اتوارسے پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کہا ہے کہ ایلس ویلز کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہوگا جو 30 جولائی سے 8اگست تک جاری رہے گا۔بیان کے مطابق ایلس ویلز جو پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کی عبوری نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہی ہیں ، پاکستان اور بھارت کے اپنے دوروں کے دوران سرکاری حکام، دانشوروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

Leave a Reply