نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت بڑھانے کی مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تجارت قانون و انصاف کے وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے برآمدات کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے خاص طور پر یورپی یونین اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے اقتصادی سفارتکاری پر زور دیا۔

 

مزید خبریں