نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے گفتگو اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں وزراء نے قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔