نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے لارڈ عامر سرفراز اور برطانیہ کے سابق چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی ملاقات

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینسنگٹن کے لارڈ عامر سرفراز اور برطانیہ کے سابق چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط اور پائیدار شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا، پارلیمانی اور عوام سے عوام کے تبادلے اور سکیورٹی سمیت …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کینسنگٹن کے لارڈ عامر سرفراز اور برطانیہ کے سابق چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی مضبوط اور پائیدار شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا،

پارلیمانی اور عوام سے عوام کے تبادلے اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے لارڈ عامر سرفراز اور جنرل سر پیٹرک سینڈرز کو پاکستان برطانیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں ان کی گرانقدر کوششوں کو سراہا۔