اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو/وائس پریزیڈنٹ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش …
نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو/وائس پریزیڈنٹ، کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو/وائس پریزیڈنٹ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی آراء کا تبادلہ کیا۔ نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے مسلسل مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








