نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو، قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام زیر التواء امور کے حل کے لیے جلد از جلد مسلسل مذاکرات اور روابط ناگزیر ہیں

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام زیر التواء امور کے حل کے لیے جلد از جلد مسلسل مذاکرات اور روابط ناگزیر ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔پیر کے روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔