اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزارتی اجلاس 26 فروری کی رات جدہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس اسرائیلی قابض حکام کے …
نائب وزیرِاعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراو آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزارتی اجلاس 26 فروری کی رات جدہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس اسرائیلی قابض حکام کے ان غیر قانونی فیصلوں پر غور کےلئے طلب گیا ہے جن کا مقصد غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع، الحاق کی پالیسی کو آگے بڑھانا اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط کو نافذ کرنا ہے۔
اجلاس کے دوران نائب وزیرِاعظم مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو نام نہاد ”سٹیٹ لینڈ“ میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِاعظم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سعودی عرب میں قیام کے دوران مقدس شہروں کا مختصر دورہ بھی کریں گے۔








