نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2026 میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2026 میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق 9 ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جمعہ کو یہاں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے بروقت رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کو ہدایت کی کہ وہ او آئی سی سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے انتظامی امور اور کانفرنس کی موضوعاتی ترجیحات کو حتمی شکل دیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیرِاعظم کے خصوصی معاون طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، کابینہ اور انسانی حقوق ڈویژنز کے سیکرٹریز، وزارتِ خزانہ، داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔