نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وینزویلا کے نئے وزیرِ برائے خارجہ تعلقات و بین الاقوامی تجارت فیلکس پلاسینسیا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورتجارت، سرمایہ کاری، کاروبار، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں سمیت وسیع تر شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع بارے بات چیت کی ۔اتو
نائب وزیرِ اعظم سے وینزویلا کے نئے وزیرِ برائے خارجہ تعلقات و بین الاقوامی تجارت کا ٹیلی فونک رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع بارے بات چیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وینزویلا کے نئے وزیرِ برائے خارجہ تعلقات و بین الاقوامی تجارت فیلکس پلاسینسیا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورتجارت، سرمایہ کاری، کاروبار، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں سمیت وسیع تر شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع بارے بات چیت کی ۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابقنائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے وزیر فیلکس پلاسینسیا کو نئے عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وینزویلا میں حال ہی میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر پاکستان کی طرف سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
نائب وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ اور ان کی ہمت اور جلد بحالی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔فیلکس پلاسینسیا نے ہمدردی اور یکجہتی کے پیغام پر نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے پاکستان کی حمایت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو بھی سراہا اور ضرورت کے وقت باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان علاقائی صورتحال میں مذاکرات اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا اور امن و سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور وینزویلا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، کاروبار، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں سمیت وسیع تر شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں نے اقتصادی تعاون بڑھانے اور دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کے لیے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی۔نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جلا بخشنے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان اور وینزویلا کے درمیان جاری قریبی ہم آہنگی کو سراہا۔انہوں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے اور جلد از جلد مناسب موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔







