اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق …
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور بارے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور بارے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔








