نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی رسد اور قیمتوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو کسی بھی قسم کے استحصال سے محفوظ رکھنے کے …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی رسد اور قیمتوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو کسی بھی قسم کے استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ میں اس کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا تاکہ عوام کو ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے باعث مصنوعی مہنگائی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری برائے صنعت و تجارت، چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی )، چیف سیکریٹری بلوچستان، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی ) اور صوبائی محکمہ خوراک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں