نائجر کا امریکا کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان

نیامی ۔17مارچ (اے پی پی): نے امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نائجر کی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے ختم کررہی ہے۔ یہ اعلان صدر کو معزول کرنے والے اور روس کے قریب آنے والے فوجی جنتا کے ساتھ رابطے کی تجدید …

نیامی ۔17مارچ (اے پی پی): نے امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نائجر کی حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کے معاہدے ختم کررہی ہے۔

یہ اعلان صدر کو معزول کرنے والے اور روس کے قریب آنے والے فوجی جنتا کے ساتھ رابطے کی تجدید کے لیے تین روزہ دورے کے بعد ایک سینئر امریکی وفد کے نائجر سے روانہ ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےملک کے اندر امریکی محکمہ دفاع کے امریکی فوجی اور سویلین ملازمین سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اس بیان سے آگاہ تھا اور یہ ہمارے خدشات کے بارے میں کھل کر بات چیت کرنے کے بعد آیا ہے۔انہوں نے ایکس پر کہا کہ امریکا ابھی بھی جنتا کے ساتھ رابطے میں ہے اوراس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔

مزید خبریں