نائیجر کے دارالحکومت نیامے کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے میں 20 حملہ آوروں سمیت 24 افراد ہلاک، فوجی حکومت کافرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ پر حملے میں معاونت کا الزام

نیامے۔30جنوری (اے پی پی):نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ پر اپنے دارالحکومت نیامے کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے میں معاونت کا الزام عائد کیا ہے اور اس حملے کو پسپا کرنے میں مدد پر روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل عبدالرحمانے تیانی، جنہوں نے 2023 کی بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کیا سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب میں فرانس …

نیامے۔30جنوری (اے پی پی):نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ پر اپنے دارالحکومت نیامے کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے میں معاونت کا الزام عائد کیا ہے اور اس حملے کو پسپا کرنے میں مدد پر روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل عبدالرحمانے تیانی، جنہوں نے 2023 کی بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کیا سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، بینن کے پیٹرس ٹیلون اور آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اواتارا پر نیامے کو فوجی ایئر پورٹ پر حملے کے لئے مورد الزام ٹھہرایا تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔دوسری طرف فرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جنرل عبدالرحمانے تیانی نے یہ دعویٰ دیوری ہمانی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایئر بیس کا دورہ کرنے کے بعد کیا، جو صدارتی محل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں دو روز قبل دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔نائیجر کے وزیر دفاع سلیفو مودی نے کہا کہ حملہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا جس پر جوابی کارروائی بھی کی گئی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ حملے میں 4 فوجی اہلکار زخمی اور 20 حملہ آور مارے گئے جن میں ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جنرل عبدالرحمانے تیانی نے روس کے ساتھ اپنے ملک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے مذکورہ فوجی اڈے پر تعینات روسی فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جنرل عبدالرحمانے تیانی نے حملے کا الزام القاعدہ اور داعش پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس بغاوت پر روس نے نائیجر کی حکومت کی مدد کی۔ ابھی تک کسی بھی مسلح گروپ نےاس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

مزید خبریں