نادرانے شناختی کارڈز بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ ،ترجمان

لاہور۔13فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور …

لاہور۔13فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے والے شہریوں کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کر دی۔ ترجمان نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اتھارٹی سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئے جعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریس سے بھیجی جانے والی ای میلز اور میسجز سے خبردار رہیں کیونکہ کچھ عناصر جعلسازی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عناصر شہریوں کو نادرا سے متعلق خدمات میں معاونت کا جھانسہ دے کر ان کی شناختی معلومات اور فنگرپرنٹس حاصل کر لیتے ہیں اور ان کی پراپرٹیز اور بینک اکائونٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ نادرا ایف آئی اے کے ساتھ مل کر جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ان کا سراغ لگا رہا ہے لہذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان عناصر کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن نمبر1777 پر دیں۔