اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے سیاست میں محض احتجاج،دھرنے اور غلط بیانی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج 2013ءکے انتخابات کو گزرے تقریباً ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس سارے …
نام نہاد تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے سیاست میں محض احتجاج،دھرنے اور غلط بیانی کی سیاست کو فروغ دیا ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے سیاست میں محض احتجاج،دھرنے اور غلط بیانی کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج 2013ءکے انتخابات کو گزرے تقریباً ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس سارے عرصہ میں عمران خان کا اگر کوئی کارنامہ قوم کے سامنے ہے تو وہ صرف اور صرف احتجاج اور دھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءسے اب تک عمران خان اور تحریک انصاف نے متعدد بار ملک کو معاشی اعتبار سے عدم استحکام کا شکار کرنے اور قومی اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے کےلئے دھرنوں اور احتجاج کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے عمران خان کا یہ طرزعمل آج بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی چند دن قبل اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعدعمران خان نے اعلیٰ عدلیہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور پانامہ لیکس سے متعلق عدلیہ کے فیصلے کو من و عن قبول کرنے کی بات کی تھی لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ اب عمران خان دوبارہ احتجاج اور دھرنوں کی بات کر کے قومی اداروں کو دباﺅ میں لانے کی مذموم اور ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے ادارے خود مختار اور آزاد ہیں اور تمام فیصلے میرٹ پر دے رہے ہیں ۔








