نجی شعبے کوبینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی،حجم 9856 ارب روپے رہا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نجی شعبے کوبنکوں سے قرضوں کی فراہمی میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نومبرمیں بینکوں سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے کا حجم 9856ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 0.4فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے نجی شعبے کو 9898ارب روپے کے قرضے فراہم کیے تھے۔ اکتوبر کے مقابلے …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):نجی شعبے کوبنکوں سے قرضوں کی فراہمی میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نومبرمیں بینکوں سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضے کا حجم 9856ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 0.4فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے نجی شعبے کو 9898ارب روپے کے قرضے فراہم کیے تھے۔

اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں نجی شعبے قرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر 1.6فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر کے اختتام پربینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 9704ارب روپے ریکارڈکیا گیا جونومبرمیں بڑھ کر9856 ارب روپے ہوگیا۔

نومبر میں بینکوں سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8498ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 1.9فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبرکے اختتام پر بینکوں سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8659ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔