نسٹ کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو گول میز کانفرنس منعقد ہو گی

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو ایک اہم گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا عنوان "گرین پاکستان کے راستے: پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ آب و ہوا کی کارروائی کے ذریعے غیر روایتی سلامتی کو آگے بڑھانا"ہے۔ …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو ایک اہم گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کا عنوان "گرین پاکستان کے راستے: پائیدار ترقی کے لئے مشترکہ آب و ہوا کی کارروائی کے ذریعے غیر روایتی سلامتی کو آگے بڑھانا”ہے۔

اس موقع پر ماحولیاتی، پالیسی، اور ترقیاتی ماہرین، تعلیم و تحقیق سے وابستہ افراد اور مختلف شعبوں کے نمائندے شریک ہوں گے تاکہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی خطرات پر غور کیا جا سکے اور ان کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ پروگرام میں مقررین اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ کس طرح اجتماعی ماحولیاتی اقدامات پاکستان کے پائیدار اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر روایتی سلامتی جیسا کہ ماحولیاتی تحفظ، آبی وسائل کا تحفظ، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات آج کے دور میں کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے نہایت اہم ہیں اور ان پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ یہ کانفرنس ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور پاکستان کو ایک سرسبز اور محفوظ مستقبل کی طرف گامزن کرنے کی ایک اہم کاوش ثابت ہو سکتی ہے۔