اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بہت فرق ہے ،مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے ،آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں …
ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بہت فرق ہے ،مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے ، ننکانہ واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے، وزیر اعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب کے قابل مذمت واقعہ اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بہت فرق ہے ،مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آر ایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے ،آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ننکانہ واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے ، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ، ایسے واقعات کو حکومت ، پولیس اور عدلیہ تحفظ نہیں دے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے واقعہ اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بڑا فرق ہے،ننکانہ صاحب کا واقعہ میرے ویژن کے خلاف اور ناقابل برداشت اقدام ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مودی آر ایس ایس نظریہ کے تحت اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے ، آر ایس ایس کے مسلمان مخالف ہجوم کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت حاصل ہے۔








