کابل ۔ 6 اگست (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران داعش کے 11 جنگجو ہلاک ہوگئے، لغمان میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے دو اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ …
ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران داعش کے 11 جنگجو ہلاک، لغمان میں جھڑپ میں پانچ طالبان ہلاک، داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا
مزید خبریں
کابل ۔ 6 اگست (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران داعش کے 11 جنگجو ہلاک ہوگئے، لغمان میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے دو اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران داعش کے 11 عسکریت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔








