اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف مفروراورعدالتوں سے سند یافتہ جھوٹا شخص ہے، سابق کرپٹ وزیراعظم نے گزشتہ روز ریاستی اداروں سے متعلق جوباتیں کیں وہ دہرائی نہیں جا سکتیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کو دھوکہ دے کر باہر گئے اور اب باہر بیٹھ کر تقریریںکرکے عوام کو گمراہ کرنا …
نوازشریف مفروراورعدالتوں سے سند یافتہ جھوٹا شخص ہے۔مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف مفروراورعدالتوں سے سند یافتہ جھوٹا شخص ہے، سابق کرپٹ وزیراعظم نے گزشتہ روز ریاستی اداروں سے متعلق جوباتیں کیں وہ دہرائی نہیں جا سکتیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ نواز شریف عدالتوں کو دھوکہ دے کر باہر گئے اور اب باہر بیٹھ کر تقریریںکرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حریت رہنماﺅں سے ملاقات کے بجائے وہ اپنے کاروبارکیلئے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پربھی بھارت نے نوازشریف کے بیانات کو عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ مرادسعید نے کہا کہ انہیں اب بھی قوم کا کوئی احساس نہیں بلکہ اپنی ذات، اثاثے اور مال بچانے کی فکر لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ قوم کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں ان کا عدالت سے بولا گیا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔








