نواز شریف اور مریم نواز کا ملک دشمن ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ملک دشمن ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چوں چوں کا مربہ ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سیاسی بیروزگار جو استعمال ہو رہے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اویس …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ملک دشمن ایجنڈا پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چوں چوں کا مربہ ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سیاسی بیروزگار جو استعمال ہو رہے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اویس نورانی کے والد محب وطن سیاست دان تھے، اویس نورانی کے بیان میں سیاسی ناپختگی اور لڑکپن نظر آیا ہے، میرا نہیں خیال کہ وہ بلوچستان کی آزادی کی بات کر رہے تھے، وہ لفظ کوئی اور کہنا چاہتے تھے لیکن کچھ اور کہہ دیا، جب صحبت بری ہو تو اسی طرح کا نتیجہ نکلتا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں اور اپوزیشن جماعتیں مل کر لوٹ مار کرتی تھیں، کوئی کشمیر کے نام پر مال بٹورتا تھا اور کوئی کسی اور چیز پر، چوروں کو چوری کی عادت پڑی ہوئی تھی جو وزیراعظم عمران خان نے بند کر دی ہے اب ان کے پلے کچھ نہیں رہا اسلئے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر حکومت مخالف تحریک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت سے بھی مراعات چاہتی ہیں کہ انہیں بدعنوانیاں کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مال بنا سکیں، وزیراعظم عمران خان خود مراعات لیتے ہیں اور نہ ہی وزراء کو دیتے ہیں پھر ان بدعنوان عناصر کو کیسے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا وطن ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اپنے وطن کے انچ انچ کی حفاظت کرنا چاہتی ہے۔