اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات حقیقت پر مبنی ہیں جن کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، نواز شریف اور مریم نواز بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور انہوں نے قومی خزانے کو بے …
نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بدعنوانی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، مریم نواز نے نیب پیشی کو اپنے سیاسی فوائد کے حصول کیلئے سیاسی پروگرام کی شکل دی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات حقیقت پر مبنی ہیں جن کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، نواز شریف اور مریم نواز بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور انہوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت بدعنوانیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن انہوں نے لٹیروں اور بدعنوانیوں میں ملوث عناصر کے خلاف احتساب سے متعلق اصولی مؤقف کو واضح کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ مریم نواز نے نیب میں پیشی کو اپنے سیاسی فوائد کے حصول کے لئے اسے سیاسی پروگرام کی شکل دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس واقعہ کے بعد زیادہ تقسیم نظر آرہی ہے کیونکہ شہباز شریف ، خواجہ محمد آصف اور رانا تنویر حسین جیسے متعدد رہنما مریم کے ساتھ نہیں تھے۔








