نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، سینیٹر چوہدری تنویر

نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، وزیر خزانہ جلدوطن واپس آئیں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر، 2018ءمیں ہوں گے، سینیٹر چوہدری تنویر اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، وزیر خزانہ وطن واپس آئیں گے، انہوں نے …

نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، وزیر خزانہ جلدوطن واپس آئیں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر، 2018ءمیں ہوں گے، سینیٹر چوہدری تنویر

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، وزیر خزانہ وطن واپس آئیں گے، انہوں نے مشکل وقت میں ملک کی معیشت کو سہارا دیا، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر2018ء میں ہوں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ملک کے عوام نے منتخب کیا وہ مائنس نہیں ہو سکتے، نواز شریف کو مائنس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو مائنس ہونا چاہئے ان کو مائنس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ وطن واپس آئیں گے، انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے بہت کچھ کیا اور ملکی معیشت کو سہارا دیا ہے، ملک میں وہی نظام بہتر ہو گا جو عوام کے ذریعے پروان چڑھے۔

Leave a Reply