نواز شریف کی برطرفی ان تمام لوگوں کیلئے بری خبر ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے پر امید تھے،بلوم برگ نیوز

امریکی میڈیا نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو پاکستان اور جمہوریت کیلئے بدشگونی قراردیدیا،نواز شریف کو ”قانونی مقدمہ میں شک کا فائدہ“ نہیں دیا گیا،پانامہ ایشو سے غیرمتعلق ایک تیکنیکی معاملہ میں سزا دی گئی،واشنگٹن پوسٹ،پاکستان میں ایک بارپھر ایک جمہوری مینڈیٹ کا خاتمہ کیا گیا،نواز شریف کی برطرفی ان تمام لوگوں کیلئے بری خبر ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے پر امیدتھے،بلوم برگ نیوز،نواز شریف …

امریکی میڈیا نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو پاکستان اور جمہوریت کیلئے بدشگونی قراردیدیا،نواز شریف کو ”قانونی مقدمہ میں شک کا فائدہ“ نہیں دیا گیا،پانامہ ایشو سے غیرمتعلق ایک تیکنیکی معاملہ میں سزا دی گئی،واشنگٹن پوسٹ،پاکستان میں ایک بارپھر ایک جمہوری مینڈیٹ کا خاتمہ کیا گیا،نواز شریف کی برطرفی ان تمام لوگوں کیلئے بری خبر ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے پر امیدتھے،بلوم برگ نیوز،نواز شریف پر سرکاری خزانہ کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کا کوئی الزام نہیں تھا،اس کے باوجود انہیں ”ایماندار“ نہ ہونے پر سزا دی گئی،2018ءکے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی حقیقت سے بہت دور ہے،نیویارک ٹائمز

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) امریکی میڈیا نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو پاکستان اور جمہوریت کیلئے بدشگونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکاہے۔”نوازشریف کی برطرفی پاکستان کیلئے خطرناک کیوں“ کے عنوان سے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کردیا ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ نواز شریف کو ”قانونی مقدمہ میں شک کا فائدہ“ نہیں دیا گیا،اور انہیں ایک تحقیقاتی پینل کی تحقیقات پر سزا دی گئی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم کواصل پانامہ ایشو سے غیرمتعلق ایک تیکنیکی معاملہ میں سزا دی گئی ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی بھی منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکاہے،2013میں جب محمد نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک منتخب حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار کی پرامن انداز میں منتقلی ہوئی۔اخبار نے لکھا ہے کہ محمد نوازشریف کو پانامہ کیس پر برطرف نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اسلئے برطرف کیا گیا کیونکہ عدالت کی نظر میں وہ ”صادق“ اور”امین“ نہیں رہے تھے۔امریکی نیوز سروس بلوم برگ نیوز نے اپنے ایک مضمون میں نوازشریف کی نااہلی کو ”بری خبر“ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ایک بارپھر ایک جمہوری مینڈیٹ کا خاتمہ کیا گیا۔مضمون میں بتایا گیاہے کہ محمدنواز شریف کوبدعنوانی کے کسی مقدمہ میں نہیں بلکہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت عہدے سے ہٹایا گیاہے۔مضمون میں کہا گیاہے کہ محمد نوازشریف کی نااہلی پاکستان جیسے ملک میں اچھی خبر نہیں جہاں جمہوریت مسلسل اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے، نواز شریف کی برطرفی ان تمام لوگوں کیلئے بری خبر ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے پر امیدتھے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اگرچہ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں تھا اورنہ ان پر سرکاری خزانہ کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کا کوئی الزام تھا تاہم اس کے باوجود انہیں ”ایماندار“ نہ ہونے پر سزا دی گئی۔

Leave a Reply