اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ملک بھر کے نوجوان خطاطوں کے لئے قومی مقابلہ برائے حسن خطاطی اور نمائش جمعہ سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںجمعہ سے شروع ہوگی جو 28 فروری تک جاری رہے گی۔ قومی مقابلہ خطاطی اور نمائش کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مقابلہ کو برصغیر کے نامور خطاط اور علامہ اقبالؒ کے کلام کی کتابت کا …
نوجوانوں کے مقابلہ حسن خطاطی اور نمائش کا آغاز (کل) سے ہوگا ، عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) ملک بھر کے نوجوان خطاطوں کے لئے قومی مقابلہ برائے حسن خطاطی اور نمائش جمعہ سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میںجمعہ سے شروع ہوگی جو 28 فروری تک جاری رہے گی۔ قومی مقابلہ خطاطی اور نمائش کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مقابلہ کو برصغیر کے نامور خطاط اور علامہ اقبالؒ کے کلام کی کتابت کا اعزاز پانے والے عبدالمجید پرویں رقم کے نام سے موسوم کیاگیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے جمعرات کو بتایا کہ ملک بھر سے 309فن پارے موصول ہوئے جن میں سے 90فن پاروںکا انتخاب کیاگیا۔ فاٹا، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور دیگر دوردراز علاقوں کے نوجوان خطاطوں نے نہایت شاندار فن پارے بھجوائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام فن پارے تین اسلوب’ نستعلیق، ثلث اورجدید مصورانہ خطاطی‘پر تیار ہوئے ہیں۔ ان میں سے ہر خط پر انعامات رکھے گئے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ ماہرخطاطوں پر مشتمل جیوری 90 فن پاروں میں سے بہترین شہہ پاروں کا انتخاب کرکے اول، دوم، سوم اور دیگر انعامات کا فیصلہ کرے گی۔








