نوجوان مسئلہ کشمیرکو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں ۔ قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر

سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پاکستان اور آزادکشمیرمیں خوشحالی لانے میں مدد گار ثابت ہو گی، نوجوان مسئلہ کشمیرکو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں ۔ قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم راجا نثار احمد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)سے ملک میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی …

سی پیک کے تحت سرمایہ کاری پاکستان اور آزادکشمیرمیں خوشحالی لانے میں مدد گار ثابت ہو گی، نوجوان مسئلہ کشمیرکو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں ۔ قائم مقام وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم راجا نثار احمد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک)سے ملک میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو پاکستان اور آزاد کشمیر میں خوشحالی لانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی اور حقوق کے لئے اخلاقی اور سفارتی جدوجہد جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں کشمیری عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی اور معیاری تعلیم کے ساتھ ان کی آزدی کے لئے آواز اٹھانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومت اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے نوجوانوںپرزور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیرکو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں ۔

Leave a Reply