نوجوان نسل مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال عمل میں لائیں،چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ،طلباءوطالبات مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اُجاگر کرنے کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال عمل میں لائیں۔ وہ گورنمنٹ ماڈل کالج فارگرلز ایف سیون ٹو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ،طلباءوطالبات مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز سے اُجاگر کرنے کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال عمل میں لائیں۔ وہ گورنمنٹ ماڈل کالج فارگرلز ایف سیون ٹو میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کالج کی طالبات اور اساتذہ کرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تیسری نسل کے نمائندے اور نوجوان طلباءوطالبات حق خود ارادیت کی جدوجہد کو پورے جوش وجذبے سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس عظیم مقصد کے لیے دن رات اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برہان مظفر وانی جیسے مقبوضہ کشمیر کم عمر اور پڑھے لکھے نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بہادر وغیور کشمیری نوجوان بھارتی آٹھ لاکھ فوج کی موجودگی سے بے خوف ہو کر پاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار کےئلیے سبز ہلالی پرچم لہرانے میں اور شہدا ءکو سبز ہلالی پرچم میں ہی دفن کیا جاتا ہے ۔