نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت، وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی وزارت داخلہ سے جلد تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم ناصر الملک نے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کو بدقسمتی اور …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ایف نائن پارک اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کی وزارت داخلہ سے جلد تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم ناصر الملک نے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کو بدقسمتی اور انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے۔ اس حوالہ سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اس معاملہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔