اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم نے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے انضمام کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالہ سے رکاوٹوں و مشکلات کے خاتمہ کی حکمت عملی وضع کرنے اور اس عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کیلئے …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم نے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے انضمام کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالہ سے رکاوٹوں و مشکلات کے خاتمہ کی حکمت عملی وضع کرنے اور اس عمل کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کیلئے وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالہ سے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر سیّد علی ظفر، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری سیفران، خزانہ اور منصوبہ بندی ڈویژن کے سیکرٹریز، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، اے سی ایس فاٹا اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور فاٹا انضمام کے حوالہ سے پارلیمان سے حال ہی میں منظور ہونے والی آئینی ترمیم کے عملی اطلاق کے حوالہ سے مختلف انتظامی، قانونی اور مالیاتی ایشوز کی نشاندہی کی جو فاٹا کے انضمام کے عمل کو احسن انداز میں عملی بنانے کیلئے فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ اب تک کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایجنسیوں اور فرنٹیئر رینجز کو اب خیبرپختونخوا کے اضلاع اور سب ڈویژنز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل کے عہدے تبدیل کرکے اب ڈپٹی کشمنر اور اسسٹنٹ کمشنر بنا دیئے گئے ہیں۔








