نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، شبیر علی قریشی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، اس پروگرام سے ایک طرف روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے تو دوسری طرف عوام کو گھر ملیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)وزیرمملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے، اس پروگرام سے ایک طرف روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے تو دوسری طرف عوام کو گھر ملیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ گھر ہرشہری کا بنیادی حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو بینادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت شبیر علی قریشی نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply