نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا، وزرات ہاﺅسنگ وتعمیرات

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) نیاپاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائیں گے، گھروں کی تعمیر کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز تشکیل دی جارہی ہیں۔ وزرات ہاﺅسنگ و تعمیرات کے ذرائع نے کہاکہ ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 80مقامات …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) نیاپاکستان ہاوسنگ پروگرام ملک میں ایک کروڑ 10 لاکھ گھروں کی کمی کو پوراکرنے میں مرکزی کردار اداکرے گا۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کم لاگت پر گھر فراہم کیے جائیں گے، گھروں کی تعمیر کیلئے صوبائی سطح پر ٹاسک فورسز تشکیل دی جارہی ہیں۔ وزرات ہاﺅسنگ و تعمیرات کے ذرائع نے کہاکہ ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے 80مقامات کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کیلئے 12مقامات کی نشاہدہی کردی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر میں چار نئی کیٹیگریز کی منظوری دی ہے جس کے تحت پروگرام میں 3 اور 5 مرلہ کی چار نئی کیٹیگریز اور قیمتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔3مرلہ سنگل سٹوری سنگل بیڈ کی قیمت 16لاکھ روپے ،3مرلہ سنگل سٹوری ڈبل بیڈ کی قیمت 19لاکھ 35ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔3مرلہ ڈبل سٹوری 3بیڈ 23لاکھ 24ہزارروپے، 3مرلہ ڈبل سٹوری 4 بیڈ کو 26لاکھ 64ہزار کی آسان اقساط پر دیاجائیگا۔اسی طرح 5 مرلہ سنگل سٹوری ،سنگل بیڈ 20 لاکھ 70ہزار ، 5 مرلہ سنگل سٹوری 2 بیڈ25 لاکھ 25 ہزار ،5 مرلہ ڈبل سٹوری3بیڈ 31لاکھ 50ہزار، 5مرلہ ڈبل سٹوری 4 بیڈ کی قیمت 35لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply