لاہور۔11 اگست (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے نیب پیشی کے موقع پر کارکنان کے ہمراہ توڑ پھوڑ اور غنڈہ گردی کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آل شریف کی جانب سے آئینی و قانونی اداروں پر حملہ کرنے کی اعلیٰ روایت کو زندہ کرتے ہوئے نیب دفتر پر حملہ کیا اور اس …
نیب دفتر پر حملہ سے بیگم صفدر نے ن لیگی سیاست کا بقیہ جنازہ بھی نکال دیا،فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
لاہور۔11 اگست (اے پی پی )وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے نیب پیشی کے موقع پر کارکنان کے ہمراہ توڑ پھوڑ اور غنڈہ گردی کے حوالے سے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آل شریف کی جانب سے آئینی و قانونی اداروں پر حملہ کرنے کی اعلیٰ روایت کو زندہ کرتے ہوئے نیب دفتر پر حملہ کیا اور اس بدنامی کے داغ کو اپنے ماتھے پر سجا لیا، انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا اور آج نیب کی بیس سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جماعت کی طرف سے نیب پر حملہ کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے، انہوں نے کہا کہ سب اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ آلِ شریف کی سیاست، عزت اور وقار کو جتنا نقصان بیگم صفدر نے پہنچایا، اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا، نیب آفس پر حملہ دراصل بیگم صفدر اعوان کی جانب سے اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز کی رہی سہی سیاست پر خودکش حملہ تھا، آج بیگم صفدر اعوان نے ن لیگی سیاست کا بقیہ جنازہ بھی نکال دیا، انہوں نے مزید کہ گزشتہ رات جاتی امراء میں نیب دفتر پر حملہ کرنے کی گھناؤنی سازش کے دوران کارکنان میں دس لاکھ روپیہ تقسیم کیا گیا جس میں سے پتھر مارنے والوں کو فی کس 25 ہزار اور مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مار کر شیشہ توڑنے والوں کو ایک ایک لاکھ روپیہ دیا گیا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لیگی کارکنان اپنی پارٹی قیادت سے بدظن ہیں جنہیں جلوس کی صورت میں نیب پیشی پر ساتھ لے جانے پر رضامند کرنے کیلئے پیسہ استعمال کرنے کا مشورہ سینئر لیگی رہنما پرویز رشید نے دیا، انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کو دو سو ایکڑ زمین غیر قانونی طریقے سے اپنے نام کرنے کے کیس میں بلایا گیا تھا لیکن اپنی میڈیا ٹاک میں انکا سارا زور مسئلہ کشمیر اور دیگر بین الاقوامی امور کی طرف رہا تا کہ ان کی اس مذموم حرکت سے میڈیا اور عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے، وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔








