اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، نوجوان طلباءو طالبات قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی اچھی تربیت کسی بھی ملک کے بہتر مستقبل کےلئے ناگزیر ہے۔ اسی ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو راولپنڈی اپنی شعور و آگاہی مہم میں طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرتا ہے …
نیب راولپنڈی نے یوم انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، نوجوان طلباءو طالبات قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی اچھی تربیت کسی بھی ملک کے بہتر مستقبل کےلئے ناگزیر ہے۔ اسی ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو راولپنڈی اپنی شعور و آگاہی مہم میں طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرتا ہے اور وقتاً فوقتاً مختلف تعلیمی اداروں کے مابین مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ اسی سلسلہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جامع قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔ قومی احتساب بیورو ہر سال اس سلسلہ میں مختلف پروگرامزکا انعقاد کرتا ہے۔ اس سال بھی نیب راولپنڈی نے یوم انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں 21 نومبرکو انگریزی اور اردو مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ”بدعنوانی قوت بازو پر اعتماد کا قاتل اور بدعنوانی محنت کی بربادی“ رکھا گیا۔ مقابلہ میں جہلم، چکوال، اٹک،راولپنڈی اور مری کے سکولوں کے طلباءنے بھرپور شرکت کی۔ انگریزی اور اردو مضامین کے لیے الگ الگ ججز کا تعین کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کا دوسرا پروگرام جمعرات کو منعقد ہوا جس میں مختلف سکولوں اور کالج کے طلباءاور طالبات نے پوسٹر سازی کے مقابلہ میں حصہّ لیا۔شریک طلباءنے مختلف رنگوںکے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال نے بھی مقابلوں کا جائزہ لیا اور شریک طلباءکی حوصلہ افزائی کی۔







