اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) نیب میں آپریشنل فیصلہ سازی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مشاورتی طریقہ کار سے کی جاتی ہے ،نیب ہیڈکوارٹرز کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن قانون کے مطابق آپریشن سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔نیب پاکستان انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے 1999میں قائم کیا گیا اور نیب کو بد عنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی، …
نیب میں آپریشنل فیصلہ سازی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مشاورتی طریقہ کار سے کی جاتی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) نیب میں آپریشنل فیصلہ سازی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مشاورتی طریقہ کار سے کی جاتی ہے ،نیب ہیڈکوارٹرز کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن قانون کے مطابق آپریشن سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔نیب پاکستان انسداد بد عنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جسے 1999میں قائم کیا گیا اور نیب کو بد عنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی، نیب کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے آٹھ بیوروز کراچی ، پشاور ، خیبر پختونخوا ، لاہور ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، بلوچستان ، ملتا ن ، سکھراور اس کا سب آف گلگت بلتستان میں ہے ، نیب قومی احتساب بیورو آرڈننس کے تحت کام کرتا ہے ،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے 2013میں اس عہدے کا چار ج سنبھالنے کے بعد نیب کو فعال ادارہ بنانے کیلئے موئژ اور جامع نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی وضع کی ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور عالمی اقتصادی فورم جیسے آزاد اداروں نے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے








