اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر حیدر آباد مشتاق احمد شیخ کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جسے احتساب عدالت حیدرآباد نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ یہ گرفتاری چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کے وژن کے تحت ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی میجر (ر) شبیر احمد …
نیب نے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر حیدر آباد مشتاق احمد شیخ کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر حیدر آباد مشتاق احمد شیخ کو کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جسے احتساب عدالت حیدرآباد نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ یہ گرفتاری چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کے وژن کے تحت ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی میجر (ر) شبیر احمد کی ہدایت اور نیب کی زیر حراست ملزمان سے دوران تفتیش حاصل ہونے والی معلومات کی بنیادوں پر عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ملزم مشتاق شیخ کی رہائش گاہ، فارم ہاﺅس، شادی ہال اور ضلع مٹیاری کے علاقہ ہالہ میں غیر قانونی کاروباری مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ملزم نے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی متعدد جائیدادیں بنا رکھی ہیں جو ملزم نے سرکاری فنڈز میں خورد برد اور بدعنوانی کے ذریعہ اپنے اور اپنے خاندان کے قریبی عزیز و اقارب کے نام اور بے نامی بنا رکھی ہیں۔








